نئی دہلی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر لیفٹننٹ گورنر نئی دہلی نجیب جنگ نے آج قومی زرعی کوآپریٹیو مارکٹنگ فیڈریشن نافیڈ کو حکومت دہلی کی جانب سے پیاز خریدنے اور اُن کا ذخیرہ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ منیجنگ ڈائرکٹر نافیڈ نے گورنر نجیب جنگ کو تیقن دیا کہ ذخیرہ اندوزی ، حمل و نقل اور پیاز محفوظ کرنے کا کام فوری کیا جائے گا۔ نافیڈ 300 تا 400 ٹن پیاز ذخیرہ اندوزی کرسکتی ہے اور اِس صلاحیت میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔