دہلی کے ترلوک پوری میں مسلم خاندانوں کو ہراسانی

نئی دہلی ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ترلوک پوری علاقہ میں مسلمانوں کیلئے زندگی مشکل بنادی جارہی ہے۔ 75 سالہ وحیدہ خاتون ہنوز اس غم سے نڈھال ہے کہ پولیس نے ان کے فر زند کو گرفتار کر کے لیجانے کے بعد رہا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1984 ء کے مخالف سکھ فسادات کے بعد سے اس علاقہ میں بدامنی نہیں دیکھی گئی لیکن میرے فرزند کو جو میرٹھ سے واپس ہوا تھا اور نہ ہی وہ فسادات سے واقف تھا، ہمارے گھر کے قریب پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حراست میں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی اور دردناک اذ یت دی گئی۔ پولیس ملازمین میرے بیٹے سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا تشدد میں ملوث ہے جبکہ وہ فسادات کے ایک دن بعد میرٹھ سے واپس ہوا تھا۔ اس علاقہ میں مسلمانوں پر پولیس ظلم ڈھارہی ہے۔