نئی دہلی ۔ 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج تمام اسٹیک ہولڈرس پر زور دیا کہ دہلی حکومت اور لفٹننٹ گورنر کے درمیان اختیارات کی تقسیم پر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کریں اور دہلی کی ترقی کیلئے کام کریں ۔ سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے ‘ جس میں کہا گیا کہ لیفٹننٹ گورنر ‘ وزراء کی کونسل کے مشورہ اور مدد سے کام کرنے کے پابند ہیں ۔ کجریوال نے کہا کہ اس فیصلہ میں اسٹیک ہولڈرس میں اختیارات کے بارے میں واضح صراحت کی گئی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ دہلی حکومت ‘ مرکزی حکومت اور ایل جی ‘ پولیس ‘ پبلک اینڈ لینڈ ایل جی کے کنٹرول کے تحت ہیں اور حکومت دہلی کو دیگر اُمور میں عاملانہ اختیارات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ میں تمام اسٹیک ہولڈرس ‘‘ سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس حکم پر عمل درآمد کریں اور دہلی کی ترقی کیلئے ایک ساتھ ہوکر کام کریں ۔