دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے اندرونی حصہ میں سیاحوں کے داخلے پرپابندی

نئی دہلی۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں حال ہی میں دو جاپانی لڑکیوں نے رقص اور کرتب دکھاتے ہوئے ویڈیوزتیارکی تھی اوریہ ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں تاریخی جامع مسجد کودیکھنے کے لیے ہرروزملک اور بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد سیاح آتے ہیں لیکن انہیں جامع مسجد کے اندرونی حصہ میں داخلہ کی اب اجازت نہیں ملے گی کیوں کہ جامع مسجد انتظامی کمیٹی نے مسجد کے اندرونی حصہ میں سیاحوں کے داخلے پرپابندی عائد کردی ہے جس کے بعد اب صرف نمازی ہی مسجد کے اندرونی حصہ میں داخل ہوپائیں گے۔مسجد کمیٹی کا کہناہے کہ مسجد کے تقدس اوراحترام کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیاگیاہے۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ جامع مسجد کا دورہ کرنے والے سیاح مسجد کی بے حرمتی کررہے تھے ،اس لیے مسجد کمیٹی نے یہ فیصلہ لیاہے۔مسجد کمیٹی کے ارکان کا کہناہے کہ دو دن پہلے دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں حال ہی میں دو جاپانی لڑکیوں نے رقص اور کرتب دکھاتے ہوئے ویڈیوزتیازکی تھی اوریہ ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوگئے ہیں۔ ان ویڈیوزکو دیکھنے سے اندازہ ہورہاہے کہ سیاح جامع مسجد کے تقدس کو کس طرح پامال کررہے ہیں۔