نئی دہلی ۔ /22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس پریشان ہوگئی جبکہ پولیس کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ پاسپورٹ آفس میں ایک بم نصب کیا گیا ہے ۔ بعد میں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ۔ پولیس کو دوپہر کے وقت ٹیلیفون پر یہ اطلاع ملی تھی کہ پاسپورٹ کے دفتر واقع بہادر شاہ ظفر مارگ میں بم نصب کیا گیا ہے ۔ پوری عمارت کا تخلیہ کروادیا گیا اور تفصیلی تلاشی لی گئی ۔ پولیس کے بموجب یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ۔