دہلی میں 990 وقف جائیدادوں کے تخلیہ کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 8 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں 990 موقوفہ جائیدادوں سے ناجائز قبذوں کی برخاستگی اور قابضین کے تخلیہ کے احکام پر عمل آوری کی ہدایت کیلئے دائر کردہ مفاد عامہ کی ایک درخواست پر دہلی ہائیکورٹ نے عام آدمی پارٹی (عاپ) حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ دہلی میں اوقافی جائیدادوں سے قبضوں کی برخاستگی کیلئے کئی سال پہلے اس عدالت نے احکام جاری کئے تھے جس پر عمل آوری کا ہنوز انتظار کیا جارہا ہے ۔ جسٹس جی روہن اور جسٹس جیئنت ناتھ پر مشتمل ایک ڈیویژن بنچ نے حکومت دہلی کے ریونیو سکریٹری اور دہلی وقف بورڈ کے کام پر بھی نوٹس جاری کی اور اندرون چار ہفتہ اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ عدالت نے سوال کیا کہ آیا کس لئے وہ ان اوقافی جائیدادوں کا تخلیہ نہیں کرواسکے۔ بنچ نے ریونیو اتھاریٹی کے وکیل سے سوال کیا کہ آخر کس وقف قوانین تیار اور مرتب کئے گئے اور ان (قوانین) کی افادیت ہوگی جب ان قوانین پر عمل آوری کا ارادہ نہیںہوتا۔ بنچ نے یہ بھی دریافت کیا کہ وقف ٹریبونلس کی تشکیل کیوں نہیں کی گئی۔ تاہم بورڈ کے وکیل نے موقوفہ جائیدادوں سے ناجائز قبضوں کی برخاستگی کیلئے دائرہ کردہ مفاد عامہ کی درخواست مسترد کرنے بنچ سے اپیل کی اور کہا کہ وقف بورڈ ان جائیدادوں کا تخلیہ کروانے کا ان جائیدادوں کے تخلیہ کیلئے کسی عدالت کے حکم کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقف ٹریبیونل کے قیام کا عمل جاری ہے ۔ عدالت نے اس مقدمہ کی آئندہ سماعت یکم ستمبر کو منعقد کی ہے۔