نئی دہلی ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)قومی دارالحکومت نئی دہلی میں خطرناک حد تک پھیلنے والی ڈینگو بخار کے بارے میں شہریوں نے اس احساس کا اظہار کیا ہے کہ اس وباء کے پھوٹ پڑنے سے یہ حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے کہ ایم سی ڈی اس وباء پر قابو پانے کیلئے مناسب انداز میں تیار نہیں تھی ۔ دہلی میں ڈینگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 2000 تک پہونچ گئی ہے اور صرف ستمبر میں اس کے 1200 مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے ۔ نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) میں /12 ستمبر تک 776 واقعات درج کئے گئے جو اس شہر نماریاست کے تینوں شہری مجالس میں سب سے زیادہ ہیں ۔ ساؤتھ دہلی میونسپل کارپوریشن اس مدت کے دوران ڈینگو کے 500 واقعات درج کئے ہیں ۔