نئی دہلی۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سکھ برادری کے بعد مسلمانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر بیٹھنے والی مسلم خواتین کو ہیلمٹ کے لزوم سے استثنیٰ دیا جائے۔ دہلی میں برقع پوش خواتین موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر سفر کرتی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 2 مئی کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار افراد پر ہیلمٹ پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔ مسلم گروپس نے اس کی شدید مخالفت کی ہے۔