نئی دہلی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے چہارشنبہ کو پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرتے ہوئے ہندوستانی فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے پاکستانی ایرفورس کی کوششوں پر سخت احتجاج درج کروایا۔ پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کو ساؤتھ بلاک میں واقع دفترخارجہ میں طلب کیا گیا۔ دوسری طرف اسلام آباد میں پاکستانی دفترخارجہ نے ہندوستان کے کارگذار ہائی کمشنر گورو اہلوالیہ کو طلب کیا اور جنگ بندی کی ہندوستانی فوج کی طرف سے بلااشتعال خلاف ورزیوں پر اپنا احتجاج درج کروایا۔ لائن آف کنٹرول کے اس پار ہندوستانی فوجی کارروائی میں چار شہری ہلاک ہوئے ہیں۔