دہلی میں موسلادھار بارش ، جموں و کشمیر میں زمین کھسکنے کے واقعات

نئی دہلی ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے بعض علاقوں میں آج موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے فضاء کی رطوبت کی سطح میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ صفدرجنگ رسدگاہ کے بموجب جس نے شہر کے بارے میں اعدادوشمار سرکاری طور پر جاری کئے ہیں، شہر میں 8:30 بجے صبح سے 5:30 بجے شام کے درمیان 24.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لودھی روڈ، رج اور آئینہ دار میں 17.6 اور 0.3 ملی میٹر بارش علی الترتیب درج کی گئی۔ پالم رسدگاہ میں تاہم بارش کی ریکاڈنگ نہیں کی۔ دہلی میں اعظم ترین درجہ حرارت 32.4 ڈگری سلسیس ہے جو اس موسم کے اوسط سے 2 درجہ کم ہے۔ اقل ترین درجہ حرارت 27.2 درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب کل اوسط تا زبردست بارش متوقع ہے۔ اعظم ترین درجہ حرارت 32 اور اقل ترین درجہ حرارت 27.12 درجہ سلسیس متوقع ہے۔ بھدرواہ ۔ سرینگر شاہراہ پر زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے کئی مسافر وادی کشمیر میں پھنس گئے۔