کل آغاز ، حیدرآباد سے پروفیسر بیگ احساس مہمان خصوصی کی شرکت
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، نئی دہلی کی پانچویں عالمی اردو کانفرنس 24 تا 26 نومبر نئی دہلی میں منعقد ہوگی ۔ کانفرنس کا عنوان ’ اردو زبان ، ثقافت اور موجودہ عالمی مسائل ‘ ہے ۔ افتتاحی تقریب 24 مارچ کو 11 بجے دن ، وی اشوک ہوٹل ، تیسری منزل ، بینکویٹ ہال ، چانکیہ پوری ، نئی دہلی میں ہوگی جس کی صدارت جناب مختار عباس نقوی ، مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور ، حکومت ہند کریں گے ۔ کانفرنس کا افتتاح ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ وزیر مملکت برائے فروغ انسانی وسائل حکومت ہند انجام دیں گے ۔ ڈاکٹر محمد حمید اللہ بھٹ کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔ مہمان ذی وقار جناب شیام جاجو ، پروفیسر طلعت احمد ، پروفیسر بیگ احساس اور جناب رئیس خاں پٹھان ہوں گے ۔ پروفیسر ارتضیٰ کریم ، ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان مہمانوں کا استقبال کریں گے ۔ اس موقع پر قومی اردو کونسل کے ای پب کا جراء عمل میں آئے گا ۔ ڈاکٹر شمس اقبال پی پی او کے اظہار تشکر پر افتتاحی تقریب کا اختتام ہوگا ۔ پہلا اجلاس 1-45 تا 2-30 بجے ہوگا ۔ شام 6-30 بجے اندرا نائک ، صوفی کلام پیش کریں گی ۔ دوسرا اور تیسرا اجلاس 25 مارچ کو ہوگا ۔ شام 6-30 بجے مشاعرہ ہوگا ۔ چوتھا اور پانچواں اجلاس 26 مارچ کو ہوگا ۔ اسی روز اختتامی اجلاس 4-30 بجے شام ہوگا اور 6-30 بجے شام ڈراما ’میں اردو ہوں ‘ پیش کیا جائے گا ۔ ملک اور بیرون ملک سے مشاہیر ادب اس عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔۔