دہلی میں فوجی عہدیدار کی کار کا سرقہ سکیورٹی ایجنسیوں کو تشویش

نئی دہلی ۔ /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی دہلی کے علاقے میں آج فوجی آفیسر کی کار کا سرقہ کرلیا گیا ۔ ایسے وقت جبکہ یوم جمہوریہ پریڈ میں صدر فرانس فرینکوئیس اولاند مہمان خصوصی ہیں ، اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ سکیورٹی ایجنسیوں کیلئے تشویشناک بن گیا ہے ۔ پٹھان کوٹ حملے کے پیش نظر دہلی میں پہلے ہی سکیورٹی بڑھادی گئی ۔ آج دن میں کرنل رینک کے فوجی عہدیدار کی سینکڑؤں کار کا سرقہ کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے آئی جی رینک کے عہدیدار کی کار کا بھی سرقہ کیا گیا تھا جس کا اب تک کوئی پتہ نہیں چلا ۔