کچرا جلانے کے خلاف سی پی سی بی کا انتباہ
نئی دہلی ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی فضاء کا معیار آج بھی انتہائی ناقص رہا ۔ 7 علاقے انتہائی آلودہ کے زمرے میں شامل کئے گئے ۔ فضائی معیار کے نگرانکار ادارے سی پی سی بی نے شہر کی حکومت کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی اور سیلاب کنٹرول شاہ دارا کی نالی میں کچرا جلانے کا مرتکب ہے ۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے ایک کروڑ روپئے جرمانہ عائد کیا کیونکہ محکمہ نے بورڈ کی ہدایت کو نظرانداز کیا تھا ۔ 7 علاقوں آنند وہار ، اشوک وہار ، مندھکا ، نہرو نگر ، روہنی ، ویویکا وہار اور وزیرپور کو شدید آلودہ زمرے میں شامل کیا گیا ہے اور 21 علاقوں کو انتہائی ناقص اور 3 علاقوں کو ناقص زمرے میں رکھا گیا ہے ۔