دہلی میں صبح کاموسم خوشگوار

نئی دہلی، 3 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں چہارشنبہ کی صبح موسم سہانا رہا ۔یہاں کم از کم درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری نیچے 17.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 08:30 بجے رطوبت کی سطح 50 فیصد تھی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق ہوا کا معیار ‘اوسط ’ رہا اور ہوا کے معیار انڈیکس 188 درج کیا گیا۔ دارالحکومت میں خاص طور پر دوپہر یا شام کو آسمان جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے آثار ہیں۔