دہلی میں سینئر طلباء سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو عام، والدین برہم

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ساؤتھ دہلی کے ایک ممتاز اسکول سے تعلق رکھنے والے طلباء کے گروپ نے اپنے سینئر طلباء کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس کی ویڈیو تصویریں سرعام کردی گئیں۔ اس واقعہ پر برہم والدین نے طلباء کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ماڈرن اسکول وسنت بہار کے چھٹویں جماعت کے دو طلباء ایک ساتویں جماعت کے طالب علم پر حملہ کر رہے ہیں جبکہ دیگر دو تماشہ دیکھ رہے تھے۔ اس واقعہ کو موبائیل فون پر عام کیا گیا۔والدین نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ اور طلباء کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اسکول انتظامیہ نے کہا کہ وہ ایک خاص کیس میں مناسب کارروائی کرے گا۔