نئی دہلی : دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بچیوں کے ساتھ زنا کرنے والے مجرمین کو پھانسی دی جائے۔ اور انہوں نے فا سٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ چھ ماہ کے اندر سنوائی کی جاسکے اور جلد از جلد مجرم کو سزا مل سکے ۔اور اس کے لئے دہلی سرکار اپنا پورا تعاون پیش کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ آئی پی سی اور سی آر پی سی میں خواتین کے تحفظ کے لئے جو بھی ترمیم ممکن ہو اس کا ہم نہ صرف مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں بلکہ دہلی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس تعلق سے ایک بل پاس کراکے مرکز کو روانہ کریں۔کیجریوال نئی دہلی میں راج گھاٹ پر دہلی خواتین کی کمیشن کی چیر پرسن جے ہند مالیوال کی گذشتہ روز سے جاری بھوک ہڑتال کو اپنی حمایت دینے کے لئے پہنچے تھے۔کیجریوال نے کہا کہ ملک بھر میں زناروکنے اور سخت قانون بنائے جانے کے جس مطالبہ کو لے کر سواتی تین دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہیںیہ صرف ان کا مطالبہ نہیں ہے بلکہ ہم سب کا مطالبہ ہے۔
جس کے لئے ہم سب کو مل کر آگے آنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم میڈیا کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جس نے عصمت ریزی کے واقعہ کو اچھی طرح دکھایا ہے۔انہوں نے بی جے پی سرکار پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ۸؍ سالہ آصفہ کی اجتماعی عصمت ریزی اور پھر اس کا قتل کیا گیا ۔ حیرت کی بات ہے کہ بی جے پی کے دو وزیر خاطیوں کی حمایت میں اتر آئے ہیں۔جن لوگوں نے یہ حرکت کی ہے وہ ہندوتوا کے نام پر کلنک ہے ۔ انہوں نے مندر کو تک ناپاک کردیا ہے۔کیجریوال نے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پھانسی کی سزا دی جائے۔