نئی دہلی ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت دہلی اور لیفٹننٹ گورنر کے درمیان اقتدار کی کشمکش کو پارلیمنٹ لے جاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے آج، کل سے شروع ہونے والے مانسون سیشن سے قبل سیاسی قائدین کے ایک اجلاس میں اس مسئلہ کو وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے اٹھایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکز کی جانب سے دہلی حکومت کے خلاف امتیازی رویہ اختیار کیا جارہا ہے اور امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اس مسئلہ کو حل کریں گے۔ مسٹر سنگھ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’میں نے وزیراعظم سے پوچھا کہ ہمارا جرم کیا ہے‘‘۔ پارلیمنٹ ہاؤز میں منعقدہ اس اجلاس کے دوران مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کو سودمند بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے تعاون طلب کیا۔ عام آدمی پارٹی کے ایم پی نے کہا کہ ’’دہلی میں انتشار اور بدنظمی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود لیفٹننٹ گورنر اور آئی اے ایس عہدیدار دہلی حکومت کوکام کرنے نہیں دے رہے ہیں۔