دہلی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اڈوانی مہمان خصوصی

نئی دہلی ۔ 10 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی جس میں عام آدمی پارٹی کا غلبہ ہے بی جے پی کے کہنہ مشق قائد ایل کے اڈوانی کو اپنی25 ویں سالگرہ تقریب میں جاریہ ہفتہ اولین اجلاس کا مہمان خصوصی بنائے گی ۔ اسپیکر رام نواس گوئیل نے کہاکہ اڈوانی نے دعوت نامہ قبول کرلیاہے اور وہ 15 ڈسمبر کو منعقدہ جشن میں شرکت کریں گے ۔ اڈوانی دہلی میٹرو پولیٹن کونسل کے اولین صدرنشین ہیں۔ یہ کونسل اسمبلی سے پہلے دہلی میں 1963 ء تا 1970 ء دہلی اسمبلی کی حیثیت رکھتی تھی ۔ دہلی اسمبلی کا اولین اجلاس 14 ڈسمبر 1993ء کو ہوا تھا ۔ اسپیکر نے کہاکہ آئندہ سالگرہ تقاریب میں اڈوانی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے ۔