نئی دہلی۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام )قومی دارالحکومت دہلی میں آج سے جفت اور طاق اسکیم کے دوسرے مرحلہ کے نفاذ کے ساتھ ہی آٹو اور ٹیکسی یونینوں کے ایک گوشہ نے 18 اپریل کو ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے تاکہ ایپ کے ذریعہ کامیاب سرویس کی فراہمی کے خلاف احتجاج کیا جاسکے۔ اس ہڑتال سے عوام کو مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں ۔