سرینگر ۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مواصلاتی ٹاور س پر جموں و کشمیر میں بار بار حملوں اور نوجوانوں کی جنوبی کشمیر سے دہشت گرد گروپس میں بھرتی خاص طور پر ممنوعہ حزب المجاہدینبھرتی پر صیانتی انتظامیہ میں خطرے کے گھنٹیاں بجنے لگی ہیں ۔ ترقیات پر گذشتہ تین ماہ سے وادی کشمیر میں گہری نظر رکھی جارہی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریباً 76لڑکے جن میں سے بیشتر جنوبی کشمیر کے تھے عسکریت پسند گروپس میں خاص طور پر حزب المجاہدینمیں شامل ہوچکے ہیں ۔ حزب المجاہدین کے صدر سید صلاح الدین نے اس تنظیم سے دوری اختیار کر رکھی ہے ۔ اس کے خودساختہ کمانڈر قیوم حظر والا ہیں جو سوپور کے متوطن ہیں ۔