دہشت گرد خطرے کی اطلاع پر گجرات میں صیانتی انتظامات میں شدت

احمدآباد۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی محکمہ سراغ رسانی کی جانب سے ملک گیر سطح پر امکانی دہشت گرد حملوں کے خطرے کی اطلاع پر گجرات پولیس نے تمام بڑے اداروں پر صیانتی انتظامات میں شدت پیدا کردی ہے جو ساحل سمندر پر واقع ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ رجنی کانت پٹیل نے کہا کہ تمام ضروری اقدامات دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں کرلئے گئے ہیں۔ پولیس سربراہان کو اپنے علاقوں میں نگرانی میں شدت پیدا کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ عوام سے بھی چوکسی کی اپیل کی گئی ہے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی پولیس کو اطلاع دینے کی خواہش کی گئی ہے۔