نئی دہلی 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں پنجاب کے حلقہ لوک سبھا کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے رکن ونود کھنہ نے اپنے حلقہ انتخاب میں ہوئے دہشت گرد حملے کو انتہائی افسوسناک اور بد بختانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ونود کھنہ جو چوتھی مرتبہ حلقہ لوک سبھا گرداس پور سے منتخب ہوئے ہیں‘ کہا کہ ’’ضلع گرداس پور کے رہنے والوں کیلئے یہ ایک انتہائی دلخراش ‘افسوسناک اور بدبختانہ واقعہ ہے جس کے خاطیوں کوبخشا نہیں جائے گا ۔ مجھے یقین ہے کہ متعلقہ حکام ‘مرکزی عہدیداروں کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ہم حملہ آوروں کے منصوبوں کو شکست دیں گے ۔ پنجاب میں گذشتہ 8 سال کے بعد آج کا یہ سب سے بڑا دہشت گرد تھا جس میں انتہائی مسلح عسکریت پسندوں نے جو فوجی وردی میں ملوث تھے ایک چلتی بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور بعدازاں پولیس اسٹیشن میں گھس کر گولیوں کی بوچھار کی جس کے نتیجہ میں بشمول ایس پی 8 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوئے ہے۔