نئی دہلی ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دائیں بازو کے چھوٹے گروپ ہندو سینا نے وزارت داخلہ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے حجاب، برقعہ اور نقاب پر عوامی مقامات اور سرکاری و خانگی اداروں میں پر مکمل امتناع عائد کردینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیشنل پریسیڈنٹ ہندو سینا وشنو گپتا نے سری لنکا کی مثال پیش کی جہاں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد حکومت نے نقاب پر پابندی لگائی ہے۔