دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کامیاب ہوگی : راجناتھ سنگھ

لکھنو۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ دہشت گردی ایک ’’ چیلنج‘‘ ہے ‘ لیکن ملک اس دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا ۔ انہوں نے اس خیال کو مسترد کردیا کہ ہندوستان میں داعش کی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے یہ ایک چیلنج ہے لیکن ہندوستان اس چیلنج پر فاتح بن کر ابھرے گا ۔ دولت اسلامیہ کے کتنی ریاستوں میں توسیعپانے کے تعلق سے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ اس کی فکر نہ کریں ‘ ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔ اس رپورٹ کے بارے مںی پوچھے جانے پر کہ پاکستان کا دعویٰ ہیکہ ہندوستان بات چیت کے لئے تیار نہیں ہے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ انہیں الزامات لگانے دیجئے اس کی کوئی اصل بنیاد ہی نہیں ہے ۔