دبئی ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کی ایک عدالت نے آج تین مسلم شہریوں کو قید کی سزاء دیتے ہوئے انہیں شہریت سے محروم کردیا ۔ان تمام افراد پر دہشت گردی سے متعلق الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔ خلیج کی اس مملکت نے دہشت گردی میں ہلاکتوں کے خلاف سخت موقف اختیارکر رکھاہے۔ ملزموں میں سے ایک کو 15 سال کی سزائے قید دی گئی۔