دہشت گردی کی پاکستانی تائید سندھ آبی معاہدہ کی خلاف ورزی

مرکزی وزیر نتن گڈکری کا بیان ، شمال مشرقی ہند کی دریاؤں کا راستہ تبدیل کرنے کا انتباہ
نئی دہلی ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)دہشت گردی کی پاکستانی تائید سندھ آبی معاہدہ کی شرائط کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ یہ معاہدہ باہمی خوشگوار تعلقات کی بناء پر کیا گیا تھا۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ حکومت ہند مشرقی ہندوستان کی دریاؤں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجاـزت نہیں دے گی۔ آبی وسائل، جہاز رانی ، دریاؤں کی بہتری اور ان کا احیاء مرکز کے مقاصد ہیں۔ وہ پنجاب کے علاقہ پھگواڑہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ دریائے راوی، ستلج ، ریاض میں جو ہندوستان سے پاکستان کی سمت بہتی ہیں ، راستہ روکنے کے بارے میں نتن گڈکری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آبی معاہدہ باہمی مفاہمت، محبت اورخوشگوار تعلقات کی بنیاد پر ہوا تھا۔