دہشت گردی پاکستان کو ترقی کی راہ سے نہیں ہٹاسکتی

نیوکلیئر اسلحہ محفوظ ‘ حکومت پاکستان کا دعویٰ‘بڑے پراجکٹس کی تکمیل کیلئے وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں فوجی کارروائی ضرب عضب کے بہتر نتائج برآمد ہونے کے باعث انتہا پسند و دہشت گرد گروپوں میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔ نواز شریف حکومت نے قومی ایکشن کے تحت دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کردیا ہے۔ ان کی خفیہ پناہ گاہوں کو تباہ و برباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نتیجہ میں دہشت گرد اپنے آپ کو پاکستانی فوج کے غیظ و غضب سے بچانے کے لئے چوہوں کی طرح اپنے اڈے بدلنے پر مجبور ہیں۔ دہشت گرد اپنی خفت مٹانے کے لئے اسکولوں، پارکس وغیرہ کو نشانہ بنانے لگے ہیں، سال 2001ء میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے بعد سے پاکستان کو نقصانات بہت زیادہ اور فائدے بہت کم ہوتے ہیں۔ اس جنگ میں تاحال 60 تا 70 ہزار پاکستانی باشندے بشمول فوجی اور پولیس اہلکار مارے گئے۔ ہزاروں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں زخمی ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے باعث پاکستان کو جہاں زبردست جانی نقصانات ہوئے وہیں غیر معمولی مالی نقصانات برداشت کرنے پڑے ۔ اس کے باوجود پاکستانی قوم نے ہمت نہیں ہاری۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف اس معاملہ میں بلند حوصلہ کی مثال ہیں۔ لاہور کے ایک پارک میں پیش آئے خودکش دھماکے کے بعد بھی جس میں درجنوں افراد مارے گئے اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔  محمد نواز شریف نے اپنی حکومت کے مخالف دہشت گردانہ پالیسی کو پوری شدت کے ساتھ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

میاں صاحب کے مطابق پاکستان میں ان کی حکومت نے معاشی انقلاب برپا کردیا اور اس انقلاب کا عمل جاری ہے۔ ایسے میں یہ عمل ناقابل تنسیخ ہے ان کی حکومت نے جو معاشی اصلاحات شروع کئے ہیں وہ پاکستان کو ایک انتہائی شیر ببر میں تبدیل کریں گے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف یہ ریمارکس اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر انہیں مختلف ترقیاتی پراجکٹس کے بارے میں واقف کروایا گیا۔ نواز شریف کے مطابق ان کی حکومت کا ترقیاتی ایجنڈہ پاکستانی عوام کی زندگیوں میں انقلاب برپا کردے گا، کیونکہ حکومت عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے۔ نواز شریف کے مطابق ان کی حکومت بجٹ میں مسلسل اضافہ کررہی ہے اور یہ سب کچھ ترقیاتی پراجکٹس کے لئے ہے تاکہ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی آئے۔ وہ بھی ملک کی ترقی کے عمل کا ایک حصہ بن سکیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے تین برسوں میں ترقیاتی پراجکٹس کے لئے بجٹ میں دوگنا اضافہ کیا گیا۔ محمد نواز شریف نے ہر بار یہی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ترقیاتی پراجکٹس میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کرسکتا۔ خاص طور پر توانائی اور مواصلاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ نواز شریف حکومت کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس نے ترقیاتی پراجکٹس کی بروقت تکمیل اور ان پر عمل آوری کے لے وزارتوں کو جوابدہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ وہ (میاں صاحب) خود ماہانہ کی بنیاد پر وزارتوں کے مظاہرے کا جائزہ لیتے ہیں۔ حال ہی میں وزیر اعظم نے تمام موٹر وے پراجکٹس آئندہ دو برسوں میں مکمل کرلینے کی بھی ہدایت دی ہے۔