نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کی رومانیہ میں تقریر، صدر اور ارکان سنیٹ سے ملاقاتیں
بخارسٹ۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے اور اس کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ ضروری ماحول تیار کرنے عالمی اتفاق رائے کی اس کے خلاف متحدہ جدوجہد ضروری ہے۔ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ہند۔رومانیہ سفارتی تعلقات کی آج 70 ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر صدر رومانیہ فلازوارنر اوہارنیس سے ملاقات کی اور تفصیل سے باہمی اور کثیر جہتی مسائل پر جو مشترکہ مفادات سے تعلق رکھتے ہیں، بشمول تجارت، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، دفاع اور خلا پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلہ کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے عالمی اتفاق رائے ضروری ہے کیوں کہ یہ انسانیت کے لیے ایک لعنت سے کم نہیں۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ یہ کسی مخصوص نسل کی جاگیر نہیں ہے۔ یہ انسانیت دشمن ہے۔ ہمیں متحد ہوکر اس کی دنیا سے بیخ کنی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اسی وقت فروغ پاتی ہے جب کہ دنیا ایک درخشاں اور خوشحال مستقبل کا خیال کرنا چھوڑ دے اور پرامن انداز میں پیشرفت کریں۔ انہوں نے صدر اور رکن سنیٹ رمانیہ سے ملاقات کی۔ نائب صدر اور صدر رومانیہ جوہانیس اپنے اپنے ملک کے وفد کی وفود کی سطح کی ملاقات میں قیادت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تجارت، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں، ادویہ سازی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، دفاع، زراعت، خلا اور سائنس کے شعبوں میں باہمی تبادلے کے نتیجہ میں فروغ حاصل ہوسکتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ نائب صدر نے صدر اور چیمبر آف ڈپٹیز سے پارلیمنٹ میں ملاقات کی۔ پیٹرولیم اور گیاس کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدات پر دستخط کیے گئے۔دنوں ممالک کی یونیورسٹیوں نے اپنے اپنے ملک کی جانب سے دستخط کیے۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ انہیں اس خوبصورت ملک کا دورہ کرنے پر انتہائی خوشی ہے۔ جبکہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ انہوں نے رومانیہ اور ہندوستان کے عوام کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ ہندوستان اور رومانیہ کے تعلقات تاریخی گرم جوش اور دوستانہ ہیں۔