دہشت گردی سے نمٹنے ہندوستان کی نئی پالیسی

شہریت بل سے تمام ہندوستانی بچوں کی مدد ، نئے پراجکٹس کا سنگ بنیاد
سرینگر /3 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) خطہ قبضہ کے پار سرجیکل حملہ سے ہندوستان نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ اس کی نئی پالیسی کیا ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے کا طریقہ کیا ہے وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ جموں سے موصولہ اطلاع کے بموجب انہوں نے شہرت بل کے بارے میں کہا کہ اس سے تمام ہندوستانی بچوں کی مدد ہوگی اور پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش میں انہیں مقدمات کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا۔ وہ جموں کے علاقہ وجئے پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے جلسہ کے بعد AIIMS ، IIMC اور دیگر کئی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ جس میں دریائے چناب پر 1640 میٹر طویل پل بھی شامل ہے ۔ زرعی قرضہ جات کی کانگریس زیر اقتدار ریاستوں میں مزاق اڑاتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اس پر سخت تنقید کی اور زرعی قرضہ جات کی معافی کو کانگریس کا ’’ ناٹک ‘‘ قرار دیا ۔ جبکہ راہول گاندھی نے پٹنہ میں وزیر اعظم کے تبصرے پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی فصل بیما اسکیم کا مقصد کاشت کاروں کی رقم ان کی جیبوں میں سے نکالینا ہے ۔ وہ بہار میں صدر کانگریس بننے کے بعد پہلے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے نتیش کمار حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت ’’ کھوکھلے وعدے ‘‘ کر رہی ہے جیسا کہ مودی کیا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوک سبھا انتخابات میں کانگریس برسر اقتدار آئے تو کئی اقدمات کے ذریعہ کاشتکاروں کی پریشانی اور بے روزگاروں کی مشکلات کو دور کیا جائے گا ۔ انہوں نے ایک بار پھر ’’ چوکھیدار چور ہے ‘‘ کا نعرہ لگایا ۔