دہشت گردی سے موثر انداز میں نمٹا جائے گا ۔ راج ناتھ سنگھ

کولم 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک کو درپیش دہشت گردی اور تخریب کاری کے مسائل سے موثر انداز میں نمٹا جایگا ۔ راج ناتھ سنگھ نے یہاں ایک خانگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دہشت گردی ‘ تخریب کاری اور علیحدگی پسندی کے مسائل کا سامنا ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ ان مسائل کو حل کرلیا جائیگا تاکہ ملک بچ سکے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ ہندوستان نہ صرف معاشی طور پر سوپر پاور بنے گا بلکہ وہ روحانی طور پر بھی سوپر پاور بنے گی ۔