حیدرآباد ۔ 5؍ اپریل ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر شہری ترقیات مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے گذشتہ دن پیش آئے فائرنگ اوقعہ کو انتہائی بدبختانہ قرار دیا اور دہشت پسندوں کے ساتھ پولیس عہدیداروں کی جراتمندی کی زبردست ستائش کی ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گذشتہ دن ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے انکاونٹر واقعہ پر مرکزی تحقیقاتی اداروں سے مکمل تعاون حاصل کرنے کا ریاستی حکومت کو مشورہ دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و ضبط کی برقراری کے معاملہ میں مرکزی حکومت سے کسی بھی نوعیت مدد و تعاون حاصل کیا جاسکتا ہے اور مرکزی حکومت بھی اسطرح کے واقعات کا انسداد کرنے کے لئے ریاستی حکومتوں کو بھرپور مدد کرنے کیلئے تیار رہے گی ۔ مسٹر وینکیانائیڈو نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجہ میں ان مشتبہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا جاسکا۔