کولکتہ 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج کہا کہ دہشت گردوں کو کسی مذہب ‘ ذات یا نسل سے نہیں جوڑا جانا چاہئے ۔ ممتابنرجی سے ریاستی اسمبلی میں ایس یو سی آئی کے رکن اسمبلی نے سوال کیا تھا کہ ریاست میں غیر مسلمہ مدارس میں کتنے دہشت گرد پائے گئے ہیں۔ انہوں نے تاہم کہا کہ وہ بردوان دھماکہ کے تعلق سے کوئی تبصرہ نہیں کرینگی کیونکہ اس کی تحقیقات این آئی اے کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کئی غیر امدادی مدارس ہیں جہاں امدادی مدارس کی طرح کے انفرا اسٹرکچر کا فقدان ہے ۔ مسلمانوں کیلئے مختلف مراعات کی مدافعت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست نے مسلمان اقلیتوں کو او بی سی کوٹہ کے تحت تحفظات کے فوائد پہونچائے ہیں اور ان کی حکومت پسماندہ طبقات کی بہتری کیلئے کام کرنے کے عہد کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست میں ماڈل مدرسے قائم کرنے اقدامات کر رہی ہے اور انگلش میڈیم مدرسے بھی قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اب آئی اے ایس ‘ آئی پی ایس ‘ ڈاکٹرس اور انجینئرس بن رہے ہیں اور ریاستی حکومت نے ان کیلئے تربیت کی فراہمی کا انتظام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو اہم عہدوں پر بھی فائز کر رہی ہے جن میں شیخ نورالحق آئی اے ایس ( ریٹائرڈ ) کو صدر نشین پبلک سرویس کمیشن مغربی بنگال نامزد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو ہندووں اور مسلمانوں کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جائیگی تو ملک تباہ ہوجائے گا ۔
پنڈت نہرو جیسے قائدین سیاسی سرحدات سے بالاتر : چیف منسٹر مغربی بنگال کا خراج
کولکتہ 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پنڈت جواہر لال نہرو کو عصری ہندوستان کا معمار اور ایک اسپیشلسٹ قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ ملک کے پہلے وزیر اعظم کی آج 125 ویں یوم پیدائش تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت نہرو جیسے عظیم قائدین سیاسی سرحدات سے بالاتر ہیں۔ ممتابنرجی نے ریاستی اسمبلی میں پنڈت نہرو کی یوم پیدائش کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر کچھ سیاسی سرحدات ہوتی ہیں لیکن جن قائدین کو ملک کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کیلئے یاد کیا جاتا ہے وہ سیاسی سرحدات سے بالاتر ہوتے ہیں۔ انہوں نے اسمبلی لابی میں سابق وزیر اعظم کے پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ ممتابنرجی نے یہ ریمارکس ایسے وقت میں کئے ہیں جب انہیں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آئندہ ہفتے جواہر لال نہرو پر منعقد ہونے والے ایک پروگرام کیلئے مدعو کیا ہے ۔ چیف منسٹر سے قربت رکھنے والے ذرائع نے کہا کہ امکان ہے کہ چیف منسٹر 16 نومبر کو دہلی روانہ ہونگی جہاں وہ کانگریس کے پروگرام کے علاوہ دیگر مصروفیات میں بھی حصہ لی