دہشت گردوں سے پاکستان اور سی آئی اے کی مشترکہ پوچھ گچھ : رپورٹ

واشنگٹن۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) 9/11 کے بعد پاکستان میں القاعدہ اور طالبان کے اعلیٰ سطح کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد ان سے پاکستانی عہدیداروں اور سی آئی اے ایجنٹس نے مشترکہ طور پر پوچھ گچھ کی تھی اور بعدازاں انہیں انٹلیجنس ایجنسی کے حوالے کردیا گیا تھا۔ سینیٹ کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ سی آئی اے کی کمیٹی برائے انٹلیجنس نے سی آئی اے کی جانب سے گرفتاری اور پوچھ گچھ پروگرام کی سلیکٹ کمیٹی نے جو رپورٹ تیار کی ہے، اس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے بھی سی آئی اے کے ساتھ مشترکہ طور پر اپنی خدمات انجام دی تھیں تاکہ پوچھ گچھ کے لئے جو حکمت عملی تیار کی جانے والی ہے، اس کے ذریعہ گرفتار شدگان کی اہمیت کا اندازہ ہوسکے۔ دہشت گردوں کے ساتھ پوچھ گچھ کے دوران انہیں نیند سے محروم رکھا گیا تھا، لیکن اسے کے علاوہ دیگر کسی تکنیک کا استعمال نہیں کیا گیا۔ 525 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی اعلیٰ سطح کے دہشت گرد یا نشانے کے حصول کے لئے پاکستان ہی وہ پہلا مقام ہوتا تھا جہاں سے پوچھ گچھ کا آغاز کیا جاتا تھا۔