نئی دہلی ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے بارہمولہ میں بی ایس ایف اور فوجی کیمپس پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے کہاکہ ہمارے سپاہیوں کے عزم و حوصلہ کے آگے دہشت گردی و نفرت کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ راہول گاندھی نے ٹوئیٹ کیا کہ بارہمولہ میں فوجی کیمپ پر حملہ کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔ اس حملہ میں ایک بی ایس ایف جوان ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ انہوں نے فوجی سپاہیوں کو خراج پیش کیا جو ہمارے ملک کے تحفظ کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شہیدوں کو سلام جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جان دے دی۔