دکن ہاسپٹل سوماجی گوڑہ پر جنوبی ہند میں پہلی بار گردہ کی لائیو پیوندکاری

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : دکن ہاسپٹل سوماجی گوڑہ پر جنوبی ہند میں پہلی بار سویپ انٹر ہاسپٹل رینل ٹرانسپلانٹ کیا گیا ۔ لائیو گردہ کی پیوندکاری کے لیے بلڈ گروپ کا ہم آہنگ ہونا بنیادی شرط ہے ۔ بلڈ گروپ ہم آہنگ نہ ہو تو گردہ کا عطیہ ضائع ہوجاتا ہے ۔ متبادل طریقہ پورے خون کی پیوندکاری ہوتا ہے لیکن یہ عمل طولانی ، پیچیدہ اور 2 تا 3 گنا زیادہ خرچ کا حامل ہوتا ہے ۔ سویپا پیوندکاری پر ایک قانونی تحدید بھی ہے جو توٹا قانون ترمیمی 2014 کے تحت منظوری کا لزوم ہے اس کے باوجود شعور کی بیداری کا فقدان اور طبی برادری میں متحرک اس پر عمل آوری میں حارج ہوتا ہے ۔ سنگارینی کالریز کے ملازم بی ملیا کی سویپ پیوندکاری دکن ہاسپٹل پر کی گئی جو موروثی گردے کے مرض میں مبتلا تھا ۔ اس کا گردہ پھیل گیا اور ناکارہ ہوگیا تھا ۔ 6 ماہ سے وہ زیر نگرانی تھا ۔ پیوندکاری کے لیے اس کا گردہ علحدہ کردیا گیا تھا ۔ اس کی بیوی بی پدما اپنے گردہ کا عطیہ دینے راضی تھی لیکن بلڈ گروپ ہم آہنگ نہیں تھا ۔ تحقیقات پر کمس ہاسپٹل میں ایسے ہی ایک جوڑے نیوت راجو اور اس کی بیوی عطیہ دہندہ بی سنیتا کا پتہ چلا جن کے بلڈ گروپ ہم آہنگ نہیں تھے ۔ 6 ماہ کی انتھک کوشش کے بعد جنوبی ہند میں پہلی بار رانٹر ہاسپٹل سویپ پیوندکاری عمل میں آئی ۔ دوسری اہم بات دونوں جوڑوں کے آپریشن بیک وقت کرنا تھا ۔ آخر کار دکن ہاسپٹل کی کوشش کامیاب ہوئی اور دونوں جوڑوں کے خاندانوں میں اشتراک کا احساس پیدا ہوا ہے اور ناسازگار حالات پر قابو پاکر پیوندکاری کامیاب رہی ۔۔