حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں بی ایڈ انٹرنس ایڈسٹ کی کونسلنگ اور عثمانیہ یونیورسٹی پی جی انٹرنس او یو سٹ کی کونسلنگ اور کورسز میں داخلے کے طریقہ کار پر ایم اے حمید سوالات کے جوابات دیں گے ۔ صبح 11 تا 2 بجے دن سوالات فون نمبر 040-24740024 پر ریکارڈ کرواسکتے ہیں اور دوران پروگرام 3 تا 4 بجے راست سوالات کرسکتے ہیں مس منجو آر جے سوالات کریں گی ۔ محمد منیر کوآرڈینٹر ہے ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر اور فہیم انصاری معاون ہونگے ۔ پروگرام کے اوقات ماہ رمضان میں 3 بجے ہیں ۔