آئی سیٹ کیلئے آج ایم اے حمید کا راست نشریہ
حیدرآباد 17 مارچ (سیاست نیوز) دکن ریڈیو 107.8 پر راست نشریہ پروگرام میں آج چہارشنبہ کو شام 5 بجے تا 6 بجے انٹرنس امتحان سال 2015 کی معلومات ماہر تعلیم ایم اے حمید بتائیں گے۔ اس میں تلنگانہ ریاست کے ایمسیٹ (انجینئرنگ ؍ میڈیسن) ، آئی سیٹ (ایم بی اے) ، ایڈ سیٹ (بی ایڈ) کے علاوہ لا سیٹ ، پی جی سٹ سے متعلق کوئی بھی سوال فون نمبر 040-24740024 پر 12 بجے تا 4 بجے تک ریکارڈ کرواسکتے ہیں اور دوران پروگرام 5 بجے سے راست سوال کرسکتے ہیں۔