مشاورتی اجلاس سے جناب ظہیر الدین علی خاں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو کے پروگرامس کو دلچسپ بنانے اور اس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد کو شامل کرنے کے لیے تجاویز اور مشورے طلب کئے گئے ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست نے مشاورتی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اردو ایک شیریں زبان ہے ۔ اس کی اردو والے قدر نہیں کرتے ۔ ٹیلی ویژن کے کئی قومی چیانلس میں اردو زبان کے دلچسپ پروگرام نشر ہوتے ہیں ۔ اردو زبان کے کئی پروگرام کے آڈیو کو دکن ریڈیو سے نشر کیا جاسکتا ہے ۔ جناب عابد صدیقی نے مشورہ دیا کہ شہر نامہ کے تحت مختلف سماجی ، ادبی سرگرمیوں کو پیش کیا جاسکتا ہے ۔ باقر مرزا نے مشورہ دیا کہ دکن ریڈیو کے جو پروگرامس ہیں ان میں متعلقہ شخصیات کو شامل کیا جائے ۔ جناب زاہد فاروقی نے دکن ریڈیو کے روزانہ نشر ہونے والے 8 گھنٹے کے پروگرامس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کو دلچسپ اور معیاری بنانے کے لیے مشاورتی بورڈ کے ارکان سے تجاویز ، مشورے کو شامل کیا اور اس ایقان کا اظہار کیا کہ ان پر عمل آوری کرتے ہوئے ان کو نہایت دلچسپ اور موثر بنایا جائے گا ۔ اس اجلاس میں سردار نانک سنگھ نشتر ، عابد صدیقی ، باقر مرزا ، منور علی مختصر ، محبوب حسین آزاد ، مسیح الدین لئیق ، بھاسکر بینی ایڈوکیٹ ، سوپرشانتی ، ایم اے حمید ، سریدھر نے حصہ لیتے ہوئے اپنے تجاویز پیش کئے ۔ دکن ریڈیو کے اسٹاف ارکان ، زاہد فاروقی ، فہیم انصاری ، صفا ، حنا ، یاسمین ، محمد منیر ، محمد خالد نے حصہ لیا ۔ آخر میں زاہد فاروقی نے شکریہ ادا کیا ۔۔