حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں سرکاری ملازمتوں کی معلومات روزگار پر سوال کے جواب ایم اے حمید کے ذریعہ شام 5 بجے نشر ہوں گے ۔ انٹرمیڈیٹ امیدواروں کے لیے پولیس کانسٹبلس کے تقررات ، ڈگری امیدواروں کے لیے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ II کے امتحانات اور ریلوے ملازمتوں کے متعلق صبح 11 تا 4 بجے سوالات فون نمبر 040-24740024 پر ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ مسز صدیقہ فاطمہ کوآرڈینٹر ہیں ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر اور محمد منیر ، فہیم انصاری پروگرام کو مرتب کررہے ہیں ۔ دوران پروگرام راست سوالات کرسکتے ہیں اور شخصی طور پر اسٹوڈیو میں امیدوار رہیں گے ۔۔