حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : حکومت تلنگانہ کے اقلیتوں کی بھلائی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں ایک اسکیم OSSM اوورسیز اسٹڈی اسکیم فار مینارٹیز شروع کی جارہی ہے ۔ جس میں اس سال 500 مسلم لڑکے / لڑکیوں کو دس لاکھ روپئے کی گرانٹ دی جائے گی جو ناقابل واپس ہے ۔ اور ایک طرفہ ہوائی سفر ، ٹکٹ بھی دیا جارہا ہے ۔ اس اسکیم کی معلومات کے لیے دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ماہر تعلیم ایم اے حمید معلومات فراہم کریں گے ۔ صدیقہ فاطمہ کوآرڈینٹر ہیں ۔ فون 040-24740024 پر سوالات 4 بجے سے قبل ریکارڈ کروائیں ۔۔