حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 پر ہفتہ واری پروگرام تعلیم اور روزگار سے متعلق سوال جواب میں آج ماہر تعلیم ایم اے حمید سرکاری ملازمتوں سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے ۔ یہ پروگرام چہارشنبہ 31 دسمبر شام 5 تا 6 بجے نشر ہوگا ۔ راست نشریہ پروگرام میں سوالات فون 040-24740024 پر 11 بجے تا 4 بجے ریکارڈ کرائیں اور دوران پروگرام 5 بجے تا 6 بجے راست سوالات کریں گے ۔ پروگرام کوآرڈینٹر زاہد فاروقی ہیں معاون یاسمین ، صنعا ، محمد منیر اور فہیم انصاری ہوں گے ۔