ایم اے حمید کے سوال جواب پر راست پروگرام
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 پر 19 نومبر چہارشنبہ شام 5 بجے تعلیم اور روزگار سے متعلق سوال جواب پروگرام میں ماہر تعلیم ایم اے حمید سوالات کے جوابات دیں گے ۔ اس میں ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، یو پی ٹی امیدوار کورس اور ٹیچرس کے امتحانات TET اور DSC سے متعلق سوالات 12 بجے تا 4 بجے دن فون نمبر 040-24740024 پر ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ اور شام 5 تا 6 بجے راست فون پر کال کرسکتے ہیں ۔ پروگرام کوآرڈینٹر زاہد فاروقی اور مس صنعا نے سوالات کرنے کی خواہش کی ہے ۔۔