بڑوانی4اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کے سیندھوا میں گولی چلانے کے معاملے میں دو افراد کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے ۔سیندھوا شہر تھانہ پولیس کے مطابق بلونت پرجاپتی کی شکایت پر نین سین اور روی بھٹناگر کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے ۔شکایت کے مطابق نین سین نے روی بھٹناگر کے ساتھ مل کر مقامی دنیش گنج میں کل رات کام کررہے بلونت اور اس کے دوست رویندر پوار کے سامنے دو ہوائی فائر کئے اور بھاگ گئے ۔اس واقعہ کے بعد علاقے میں دہشت پھیل گئی اور فوراً پولیس دستہ یہاں پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق نین سین مختلف مجرمانہ معاملوں میں نامزد ہونے کی وجہ سے ہسٹری شیٹر گوپال جوشی کا ساتھی ہے ۔گوپال جوشی اور ایک دیگر ہسٹری شیٹر سنجے یادو کے گروپوں کے درمیان گینگ وار کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔بلونت پرجاپتی ہسٹری شیٹر سنجے یادو کے گروہ سے منسلک بتایا جاتا ہے۔