دو نوجوان لڑکیوںکی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل

بدایولا۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں دو نوجوان لڑکیوں کی عصمت ریزی اور قتل میں ملوث چار افراد بشمول ایک کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا۔ کانسٹیبل کی سرویش یادو کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی۔ قومی کمیشن برائے خواتین نے بھی اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اپنی ایک تحقیقاتی ٹیم کو یہاں روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن کی صدرنشین ممتا شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس واقعہ کو انتہائی غیرانسانی قرار دیا اور کہا کہ خاطیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ موضع کڑہ میں دو نوجوان لڑکیوں کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد انہیں درخت سے لٹکا دیا گیا۔ منگل کی شب کو دونوں لڑکیاں جو آپس میں کزن ہیں، گھر سے لاپتہ ہوگئیں لیکن دوسری صبح ان کی نعشیں آم کے درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ لڑکیوں کی عمر 14 تا 15 سال کے درمیان تھیں۔ وزیراعلیٰ اکھیلیش یادو سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ مذکورہ موضع کا دورہ کریں۔