دو نئے پوسٹ گریجویٹ کورسیس

حیدرآباد 6 جولائی ( این ایس ایس )ڈاکٹر وائی ایس آر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹوریزم اینڈ ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ ( نیتم ) دو نئے پوسٹ گریجویٹ کورسیس کا آغاز کررہا ہے۔ رواں تعلیمی معیاد 2014-16 کیلئے ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ میں ایم بی اے اور ٹوریزم مینجمنٹ میں پی جی ڈی ایم متعارف کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں تمام پی جی اور گریجویشن کورسس میں بھی داخلے جاری ہیں۔ کونسلنگ اور مزید معلومات کیلئے 9985486271, 040-23000472یا پھر ویب سائیٹ www.nithm.ac.inپر ربط کیا جاسکتا ہے ۔