دو ملازمین پولیس نکسلائٹس حملے میں ہلاک

بیجاپور، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور کے پامیڑ تھانہ علاقہ کے تونگ گڈا کیمپ سے باہر ٹہلنے نکلے ڈسٹرکٹ پولیس فورس کے دو سپاہی نکسلائیٹ حملہ میں ہلاک ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کل شام کے وقت کیمپ سے متعلق کانسٹبل سکو ھپکا اور اروند منج ایک مقامی شخص کے ساتھ گاؤں کی طرف جا رہے تھے . اسی دوران نکسلیوں کی اسمال ایکشن ٹیم نے ان جوانوں پر حملہ کر دیا۔حملے کے وقت دونوں جوانوں کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا، جس کا فائدہ اٹھا کر نکسلیوں نے دھاردار ہتھیار اور گولیوں سے دونوں جوانوں کا قتل کر دیا۔اتنا ہی نہیں ساتھ میں گھومنے والے گاؤں والے پر بھی نکسلائیٹس نے حملہ کردیا جسے سنگین حالت میں چیرلااسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔سینئر پولیس افسر سندرراج پی نے بتایا کہ مذکورہ حملہ نکسلائیٹس کے چھوٹی ایکشن ٹیم نے کیا ہوگا۔ واقعہ کو انجام دینے کے لئے 5 سے 10 کی تعداد میں نکسلائیٹس آئے ہوں گے . انہوں نے بتایا کہ دونوں سپاہیوں کی لاش کواسپتال بھیجا گیا ہے ۔