حیدرآباد: ایک خانگی کالج میں پروفیسر کے عہدہ پر فائز ایک خاتون نے شہر کے سائبر کرائم پولیس سے رجوع ہوکر ایک شکایت درج کروائی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایک نامعلوم شخص کی جانب سے انہیں بیہودہ پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔پیشہ سے ٹیچر خاتون کاچی گوڑہ کی ساکن ہیں۔
اور وہ ایک این جی او بھی چلاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پچھلے ماہ فیس بک پر انہیں ایک فرینڈ ریکوسٹ موصول ہوئی تھی۔
اس کانام ’’ درگاڈان‘‘ تھا۔انہوں نے اس کی ریکوسٹ قبول کرلی ۔اس کے کچھ دن بعد انہیں درگا ڈان کی جانب سے فون کالس موصول ہونے لگے ہیں۔انہوں نے اسے فون پر بلاک کردیا ۔جس کے بعد انہیں فیس بک پر پیغامات ارسال کرنا شروع کردیا ہے۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔