جمعرات , دسمبر 12 2024

دو الگ سڑک حادثوں میں تین ہلاک

حیدرآباد:دو الگ الگ سڑک حادثوں میں تین اشخاص بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئے۔حیات نگر اور میاں پور پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان لڑکے بی سندیپ ، ٹی وناجا ،دونوں کی عمریں ۱۹ ؍ سال بتائی جاتی ہے۔

جب یہ دونوں موٹر سیکل پر پدا عنبر پیٹ سے جارہے تھے کہ پیچھے سے ایک لاری انہیں ٹکر دیدی ۔

جس کے نتیجہ میں یہ برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ان کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان ورثہ کے حوالہ کردی گئی ۔حیات نگر پولیس انسپکٹر کے ستیش نے یہ بات بتائی۔
ایک دوسرے واقعہ میں ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرنے والا ایک ۲۳؍ایک لڑکا جس کا نام این شیام پرشانت بتایاجاتا ہے۔اس نے اپنی موٹر سیکل سے ایک اینٹ کے ملبہ کو ٹکر دیدی ۔راہ گیروں نے اسے قریبی خانگی دواخا نہ منتقل کیا۔ جہاں اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔میاں پور پولیس نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT