بھنڈ2نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے رون تھانہ حلقہ کے مان گڑھ گاؤں میں ایک لڑکی کے ساتھ سے چھیڑ خانی کرنے سے روکنے پر گولی مارکر چچا بھتیجے کے قتل کے معاملے میں پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے ایک 315 بور کی رائفل، 8 دیسی بندوق، 17 کارتوس اور ایک جیپ برآمد کی ہے ۔بھنڈ پولیس سپرنٹنڈنٹ پرشانت کھرے نے کل صحافیوں کو بتایا کہ رون تھانے کے مان گڑھ گاؤں میں ملزم اور فریادی فریق میں 25 اکتوبر کی رات تنازعہ ہوا تھا۔ اس کے بعد 26 اکتوبر کی صبح دوبارہ تنازعہ ہوا اور گاؤں کے لوگوں نے صلح کرائی۔اسی شام ملزمین مسلح ہوکر آئے فائرنگ کی۔
جی ایس ٹی اور نوٹوں کی تنسیخ پر
ادھو ٹھاکرے کے ممتابنرجی سے مذاکرات
ممبئی ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرے نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی سے نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا جس پر قیاس آرائیوں کا آغاز ہوگیا کہ یہ سیاسی مذاکرات تھے۔ بعدازاں ٹھاکرے نے کہا کہ جی ایس ٹی اور نوٹوں کی تنسیخ پر ممتابنرجی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ امکان ہیکہ صدر شیوسینا کے ہمراہ ان کے فرزند ادتیہ ٹھاکرے بھی ملاقات کے وقت موجود تھے۔ یہ ملاقات جنوبی ممبئی کے ایک ہوٹل میں ہوئی جہاں ممتابنرجی قیام پذیر ہیں۔ ممتابنرجی نے اعلیٰ سطحی صنعتکاروں اور بینک کاروں سے بھی ملاقات کی۔