دونوں کوریائی ممالک کامشترکہ اعلامیہ پردستخط کا فیصلہ

سیئول۔19ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنما شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں اپنی میٹنگ کے بعد چہارشنبہ کو بین کوریائی تعلقات کو لے کر مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کریں گے ۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے پریس سکریٹری یون ینگ چان نے صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔مسٹر چان نے کہا کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اور مسٹر جے ان مذکورہ تقریب اور دونوں ممالک کے دفاع کے سربراہوں کے درمیان الگ سے فوجی معاہدہ کئے جانے کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔تاہم انہوں نے معاہدے کے موضوع کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔